Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے 22طلباء وطالبات سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی چین کے سکالرشپ کے لیے منتخب

22 IUB students get scholar ship from china university
Advertisements

سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی چین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 22طلباء وطالبات کو سکالرشپ کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ اس سال دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک کے طلباء نے سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی میں اسکالرشپ کے حصول کے لیے درخواستیں دیں اور صرف 15 ممالک کے 54 طلباء کو انٹرنیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان منتخب طلباء میں 22 پاکستانی طلباء کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ہے جنہیں تقریباً 7 کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کاوشوں کے نتیجہ میں گزشتہ سال 2021 میں چین کی بہترین زرعی جامعات میں سے ایک جامعہ،سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس میں تحقیق پر مبنی باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے، محققین کے درمیان تبادلہ خیال اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہترین طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم و تحقیق کیلئے سکالرشپ پر داخلے دینے کے بارے میں معاہدہ طے پایا۔وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے خصوصی سکالرشپس کے حصول میں ڈاکٹر علی رضا ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔