Advertisements

عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

Central Ruet-e-Hilal Committee Pakistan
Advertisements

کراچی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات و دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان بھی شریک تھے۔

Advertisements

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور یکم ذی الحج یکم جولائی 2022 کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی 2022 کو ہوگی۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ملک بھر میں کہیں سے کوئی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو منائی جائے گی۔