Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے تربیتی افسران کی ملاقات

Meeting of training officers with Governor Punjab
Advertisements

لاہور 29جون 2022 …گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے تربیتی افسران کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی نجیب اسلم کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افسران کی تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولہتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے عوام کو نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام میں خواتین کی نمائندگی کو بھی بڑھایا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی جمہوری نظام کی بنیاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا ادارہ ہر حکومت کے لیے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے ملک کی ترقی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔  گورنر پنجاب نے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی سطح پر شہری سہولیات کی فراہمی دیہی اور شہری علاقوں میں صحت و صفائی کے بارے میں عوامی شعور آگاہی میں لوکل گورنمنٹ کے ادارے کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔  
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی نجیب اسلم نے گورنر پنجاب کو بریفننگ میں بتایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں اعلیٰ معیار کی تربیتی سہولیات سے محکمانہ کارکردگی میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ ٹریننگ اکیڈمی میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسران کے تربیتی کورسز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جا چکے ہیں جس میں انہیں ان تمام امور کی تربیت دی گئی ہے جن سے انہیں فیلڈ سروس میں مدد ملے گی اور وہ کمیونٹی کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹریننگ اکیڈمی لالہ موسی ٰمیاں نجیب اسلم کی طرف سے گورنر پنجاب کو سووینئر پیش کیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بہترین خدمات پر میاں نجیب اسلم کوشیلڈ دی ۔

Advertisements