Advertisements

بہاول پور ڈویژن میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے کمشنر راجہ جہانگیر انور

Commissioner Raja Jahangir Anwar
Advertisements

بہاول پور:27/جون ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور مقررہ نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق بہاول پور ڈویژن میں گذشتہ دو روز کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2014دکانوں اور کاروباری مراکز کی مانیٹرنگ کی اور بے قاعدگی پر مجموعی طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، 18ایف آئی آر درج کرائی گئیں، 64افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایک دکان کو سربمہر بھی کیا گیا۔ گذشتہ 2روز میں ضلع بہاول پور میں گراں فروشی پر مختلف دکانداروں کو 67000/-روپے، ضلع بہاول نگر میں 82500/-روپے اور ضلع رحیم یار خاں میں 96500/-روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔