موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا مولانا سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کے موقع پر احمدپورشرقیہ کے عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر مولانا سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کے موقع پر احمدپورشرقیہ کے عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک لولی، لنگڑی بیساکھیوں پر چل رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ غاصبانہ رویہ رکھا ہے۔ ملکی معاشی نظام کو اس قدر نچوڑ کر رکھ دیا ہے جس طرح خزانہ خالی ہونے کے بعد ملک کنگال ہوجاتا ہے۔ مولانا سراج الحق نے کہا کہ معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔ ن لیگ نے اپنے کرتا دھرتوں کو تقویت دی ہے۔ غریب کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ غریب کو دوا سے بھی محروم کردیا ہے۔لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت آزمائش میں ہے۔ قوم پر کڑا وقت ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے طوفان میں عوام کو محصور کردیا ہے۔ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ ٹرین مارچ کے موقع پر سٹی امیر جماعت اسلامی شیخ محبوب احمد اور تحصیل امیر حافظ محمد یوسف کی قیادت میں سید ناصر محمود رضوی۔ الخدمت فاؤنڈیشن سے میاں خبیب مہند۔ نصراللہ ناصر۔ محمد احمد۔ دلشاد ندیم ہاشمی۔ جاوید احمد مغل۔ داؤد خان شکرانی۔ مولانا محمد عمر فاروق قریشی۔ ڈاکٹر عبدالوہاب شکرانی۔ مرزا محمد نواز۔ قیوم شکرانی جبکہ وکلاء کمیونٹی سے سیکریٹری جنرل بار ایسوسی ایشن منظور خان لنگاہ ایڈووکیٹ۔ممبران خواجہ زبیر عاشق ایڈووکیٹ۔ راؤمحمد شہزادایڈووکیٹ۔ شہزا دخان ایڈووکیٹ۔ سید جاوید گیلانی ایڈووکیٹ۔ ملک عامر منظور ایڈووکیٹ۔ ملک محمد اجمل ایڈووکیٹ۔ خور شید احمد خان ایڈووکیٹ۔ عتیق الرحمن قریشی ایڈووکیٹ۔ کسان بورڈ سے صدر فیاض خان بلوچ۔ عقیل احمد۔ مہر محمداسلم۔ عمر حیات۔ محمد ندیم خان۔ محمد عابد خان۔ فہد ترین۔ محمد قاسم و دیگر بھی موجود تھے۔