Advertisements

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Crackdown should be done to end grand selling and hoarding
Advertisements

بہاول پور:24/جون ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیر عباسی،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے اور اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ سے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور مقرر کردہ نرخ سے زائد پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 17جون سے 24جون تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2653دکانوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیااور خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 571500/-روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 84افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں، 9دکانیں سربمہر کی گئیں جبکہ 64افراد کوگرفتار کیا گیا۔