Advertisements

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے معذور مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور ٹرائی سائیکل تقسیم کیں

Irfan Ali Kathia distributed wheelchairs and tricycles
Advertisements

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے جسمانی طور پر معذور مستحق افراد میں 30 وہیل چیئرز اور 5 ٹرائی سائیکل تقسیم کیں

بہاول پور:22/جون ( )ڈپٹی کمشنربہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے جسمانی طور پر معذور مستحق افراد میں 30 وہیل چیئرز اور 5 ٹرائی سائیکل تقسیم کیں۔اس موقع پر ا نہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بحالی، دیکھ بھال اور فلاح وبہبود ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم کام کی ادائیگی میں معاشرے کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی جا نب سے عطیہ کئے گئے وہیل چیئرز اور ٹرائی سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر، صدر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز زاہدہ قریشی، آصف اقبال، فیصل یوسف، ملک شہزاد اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

Advertisements