Advertisements

ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا

Nawab Sadiq
Advertisements

ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا جسٹس شجاعت علی خان جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ

بہاول پور:20/جون ( ) لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے کہا ہے کہ ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا اور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی ایک فلاحی ریاست کے تناظر میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر جسٹس جواد حسن،مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، سینئر ایڈیشنل رجسٹرارہائی کورٹ محمد شاہد حسین، کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے لئے قائم کئے گئے سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریبات کو شاندار انداز میں منعقد کرنے کے حوالہ سے قائم کی گئی کمیٹیوں کے کنوینئر اور ممبران نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی کمیٹی کی کارکردگی اور تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج مسٹر جسٹس شجاعت علی خاں نے کہا کہ نئی نسل کو ریاست بہاول پور کے ادوار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہاول پور کے نظام عدل اور گڈ گورننس ماڈل کی آگہی کے لئے یہ تقریبات کلیدی کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کے دفتر میں قائم کئے گئے سیکرٹریٹ میں بہاول پور کی تاریخ و ثقافت سے آگاہ کیا گیااورعلاقائی دستکاری کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ بعد ازاں ریاست بہاول پور کے قیام کی 275سالہ تقریبات کے حوالہ سے بہاول پور میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے جم خانہ بہاول پور میں بریفنگ دی اور بتایا کہ بہاول پور ڈویژن کا گزیٹیئر، تاریخی بروشر، دستاویزی فلم اور دیگر آگہی کے دستاویزات مرتب کئے جائیں گے۔

Advertisements