Advertisements

گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا ایکسپو سینٹر لاہور میں پنجاب ایگری ایکسپو 2022 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسٹال کا دورہ

Governor punjab visit Agri Expo lahore
Advertisements

گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایکسپو سینٹر لاہور میں پنجاب ایگری ایکسپو 2022 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسٹال کا دورہ کیا۔ گورنرپنجاب کو انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر کی سربراہی میں گزشتہ تین سالوں کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زرعی شعبہ میں قومی امنگوں سے ہم آہنگ تحقیقی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گورنر نے کپاس، مکئی اور سویابین کی انٹرکراپنگ، بائیو فرٹیلائزر اور کسانوں کی خوشحالی لانے والے زرعی معیشت میں کردار ادا کرنے والے دیگر شعبوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکی تحقیقی کوششوں کی تعریف کی۔اس موقع پر سیکریٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عتیل، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور فوکل پرسن چیئرمین شعبہ پلانٹ پتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی بھی موجود تھے۔