پروفیسر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کا دورہ
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کا دورہ —- سانپ کے زہر کے تریاق کے لیے سنیک ونیم سریپ کی تیاری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کا دورہ کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر امیر اکرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ پروجیکٹ ڈاکٹر فضل محمود بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران دونوں اداروں کے مابین ہیلتھ ایجوکیشن، تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سانپ کے زہر کے تریاق کے لیے سنیک ونیم سریپ کی تیاری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے بائیولوجیکل سکریم لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور اس کی تیاری کا مشاہدہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زہریلے سانپوں کے کاٹنے کے لیے یہ تریاق 70فیصد اسی لیبارٹری میں تیارہوتا ہے اور باقی 30فیصد برآمد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون اور اشتراک کا عندیہ کیا گیا۔ /