میاں رشید جاوید کا 21 جون کو تیسری مرتبہ دل کا آپریشن ہو گا
Advertisements
سابق سٹی ناظم نیشنل کارڈیالوجی ہسپتال کراچی میں سوموار کے دن آپریشن کے لیے داخل ہوں گے ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے میاں رشید جاوید کے لیے دعائے صحت کی اپیل
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم 4 ڈیرہ نواب صاحب میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ کا بروز منگل 21 جون کو کراچی میں دل کا آپریشن ہو گا وہ ان دنوں نیشنل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کراچی میں اپنے ٹیسٹ کرا رہے ہیں میاں رشید جاوید 20 جون بروز سوموار ہسپتال میں داخل ہوں گے جہاں ان کی تیسری بار ہارٹ سرجری کی جائے گی ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ نے قارئین کرام سے میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے
Advertisements