کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورکا احمد پور شرقیہ میں منعقدہ نمبرداران کنونشن سے خطاب
کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورکا احمد پور شرقیہ میں منعقدہ نمبرداران کنونشن سے خطاب —– کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ نے نمبرداران کنونشن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
بہاول پور:14/جون ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ محکمہ مال کے محصولات کے اہداف کو بروقت مکمل کرنے کے لیے نمبرداران اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیکس نیٹ بہتر بنانے کے لیے انتظامی افسران کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد پور شرقیہ میں منعقدہ نمبرداران کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ، نمبردار، ریونیو افسران و سٹاف موجو دتھا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ کاشت کار برادری کی فلاح وبہبود کے لیے حکومت کے اقدامات پر عمل درآمد میں نمبرداران، انتظامی افسران کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں نمبرداران کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور مقررہ نرخ پر کھاد زمیندار و کاشت کاران کو فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی بیماری لمپی سکن (Lumpy Skin)کی ویکسی نیشن کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے نمبرداران سے کہا کہ لمپی سکن سے بیمار جانورکی موجودگی کی اطلاع فوری طور دی جائے تاکہ بروقت علاج اور ویکسی نیشن کے ذریعے دیگر جانوروں کو بھی محفوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مویشیوں کے لیے مفت ادویات اور ویکسی نیشن کی سہولت موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سہولیات کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ علاقے کے نمبردار لمپی سکن بیماری سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جانوروں کو مفت ویکسین ضرور لگوائی جائے۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ نے نمبرداران کنونشن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ بعدازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے غلہ منڈی احمد پور شرقیہ میں کھاد کی مقررہ نرخ پر دستیابی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھاد کی مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔