Advertisements

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

Punjab Cabinet meeting chaired by Chief Minister Hamza Shahbaz
Advertisements

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،مالی سال23-2022 کے بجٹ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری

لاہور13جون:   وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال 2021-22کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021-22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی۔ 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کابینہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی۔ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں اور یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔