Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم زور شور سے جاری

A Khutri Cholistan delegation meeting Prince bahawal
ڈیرہ نواب صاحب : بنگلہ کھتڑی چولستان کا وفد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے
Advertisements

صادق گڑھ پیلس میں عوامی وفود کی ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز

بنگلہ کھتڑی چولستان ، نواحی بستی گھنیہ اور اوچشریف کے موضع چناب رسولپور کے وفود کی امیر آف بہاولپور کے ولی عہد سے ملاقاتیں

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم زور شور سے جاری ہے اور وہ صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں روزانہ مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے برابر ملاقاتیں کر رہے ہیں
تفصیل کے مطابق بنگلہ کھتڑی چولستان کے وفد نے غلام رسول کھنڈ ، غلام یسین کھنڈ اور رائے شبن کی قیادت میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور چولستانی عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا دوسری طرف نواحی بستی گھنیہ کے ڈاکٹر ظہور احمد اور سہیل احمد کی قیادت میں وفد نے بھی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بستی اور علاقہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا مزید برآں اوچشریف کے نواحی موضع چناب رسولپور کے وفد نے بھی ماسٹر حافظ رشید احمد اور اسحاق خان کی قیادت میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے محل کے دفتر کے سبزہ زار پر ملاقات کی اور ان سے مقامی سیاسی صورتحال اور یونین کونسل کے امور پر گفتگو کی ۔

Basti ghunian delegation led by dr Zahoor and suhail ahmed
ڈیرہ نواب صاحب : ڈاکٹر ظہور احمد اور سہیل احمد کی قیادت میں گھنیہ کا وفد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے
Chenab Rasool our uch delegation led my master Rasheed and Ishaq khan
ڈیرہ نواب صاحب : اوچشریف کے موضع چناب رسولپور کا وفد ماسٹر حافظ رشید احمد اور اسحاق خان کی قیادت میں دفتر کے سبزہ زار پر ملاقات میں علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے