ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عرفان کی نماز جنازہ
Advertisements
ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار، ڈی ایس پی آصف رشید کی شرکت
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ روڈ پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عرفان کی نماز جنازہ چنی گوٹھ کے علاقے چک نمبر 156 این پی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آصف رشید، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید عامر علی شاہ، سابق چیئرمین یوسی مہر محمد صدیق سمیت علاقہ کی سر کردہ شخصیات اور پولیس افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Advertisements