ماحولیات کے تحفظ اور بقاء کے حوالے سے ایک بین الاقوامی وفد کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ
وفد کی وائس چانسلرا انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات میں ماحولیاتی تحفظ اور بقاء کے لیے ہونے والے کنسورشیم میں بین الاقوامی اداروں کی شمولیت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
ماحولیات کے تحفظ اور بقاء کے حوالے سے ایک بین الاقوامی وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیااور وفد نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ اور بقاء کے لیے ہونے والے کنسورشیم میں بین الاقوامی اداروں کی شمولیت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے ارکان میں بین الاقوامی مندوب کارڈف یونیورسٹی، برطانیہ سے ڈاکٹر پیا محمد رفیع، سربراہ کنٹری نمائندہ کیتھرسس مینٹل ہیلتھ سلوشن جرمنی ناصر ایلیا،سی ای او برٹ سول شامل تھے۔یہ وفد برطانیہ پاکستان میں یو ایس ایڈ، یو ایس ڈویلپمنٹ پروگرام، یو کے ایڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ مظفر اقبال چوہدری، پاسبانِ ادب، ادبی فورم، پاکستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف سائنسز، ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز، ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر نیشنل انٹر کراپنگ سینٹر، ڈاکٹر محمد عمران چیئرمین شعبہ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ، ڈاکٹر سفینہ صدیق سینئر میڈیکل آفیسر/ڈائریکٹر، وومن ہیلتھ سینٹر، ڈاکٹر ثمر فہد، ڈائریکٹر انیبلنگ سینٹر، سلمان محمود قریشی، ڈائریکٹر آئی یو بی دوسٹ، کلثوم اختر، ممبر سنڈیکیٹ شامل تھے۔ مزید برآں ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی، فوکل پرسن نے ماحول کے بقاء اور تحفظ کے مقاصد سے آگاہ کیا اور دیرپا ترقی کے اہداف پر کام کرنے والی بین الاقوامی یونیورسٹیوں /تنظیموں کے ساتھ تعاون اور موسمیاتی تبدیلی، صحت، زراعت، پائیداری، تحفظ، معاش وغیرہ ہیں۔ مظفر اقبال چوہدری نے اپنی کتاب وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو پیش کی۔