Advertisements

ریاست بہاول پور کے قیام کے275 سال مکمل ہونے پر فروری2023ء میں تقریبات

Celebrations on the 275th anniversary of Bahawalpur state
Advertisements

ریاست بہاول پور کے قیام کے275 سال مکمل ہونے پر شایان شان انداز میں تقریبات فروری2023ء میں منعقد کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

بہاول پور:31/مئی ریاست بہاول پور کے قیام کے275 سال مکمل ہونے پر شایان شان انداز میں تقریبات فروری2023ء میں منعقد کی جائیں گی جس میں بہاول پور ریاست کے تاریخ، ثقافت، تہذیب و تمدن اور والیانِ ریاست بہاول پور کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ محمد شاہد حسین، سول جج و ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز، سید تابش الوری، ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر سمیحہ خالد، ڈاکٹر زہرہ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم زبیر ربانی، انچارج ٹی ڈی سی پی مصباح اسحاق، انچارج کلچراینڈ ہیریٹیج اسلامیہ یونیورسٹی معظم درانی، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر محمد نوید اسلم اور دیگر ممبران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاول پور ریاست کی تاریخ اور ثقافت کے حوالہ سے تقریبات خوبصورت انداز میں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہاول پور کے 275سالہ تقریبات کے حوالہ سے گزیٹیئر ترتیب دیا جائے گی۔ اسی طرح لٹریچر، دستاویزی فلم، آرٹس اینڈ کلچر، سپورٹس اور ریاست بہاول پور کی تاریخی عمارات اور دیگر اہم مقامات پر مبنی تصاویر کی نمائش منعقد کی جائے گی اور خوبصور لٹریری پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے معلوماتی بروشر اور ریاست بہاول پور کے حوالہ سے کتاب شائع کی جائے گی۔ اجلاس میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ شاہد حسین، سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز، سید تابش الوری، ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر، پروفیسر آصف نوید رانجھا، معظم درانی اور دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست بہاول پور275 سالہ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

Advertisements