صدر عارف علوی کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
کراچی: عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفی دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا۔
امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔