اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے ن لیگی رہنما پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے۔ رہنماؤں میں خواجہ سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو، سمیع اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔
رہنماؤں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔
اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب اسمبلی میں 200 ارکان کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے، ایک روز قبل نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے 200 ارکان حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے اپنی حمایت سامنے لاچکے ہیں۔