پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی۔ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہ ہوسکا

Punjab Assembly session adjourned till April 6

لاہور: اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہ ہوسکا۔

ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کی، جس کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے چند منٹ میں اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی۔