صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی

The President dissolved the National Assembly on the recommendation of the Prime Minister

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔
وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ اسمبلی تحلیل ہوچکیں اب آئندہ 90 دن میں انتخابات ہوں گے، ‏غداروں اور ضمیر فروشو عوام میں آؤ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو، اب آپ کو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گے۔