دود ھ لینے کے لئے جانے ولا آٹھ سالہ بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) گھر سے دود ھ لینے کے لئے جانے ولا آٹھ سالہ بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ڈیر ہ نواب صاحب میں آٹھ سالہ کمسن بچہ احمد گھر سے دودھ لینے باہر گیا۔ اور مبینہ طور پر اندھیرے کے باعث وہ راستےمیں آنے والے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیوٹیم اطلاع ملتے ہی مو قع پر پہنچ گئی ۔ اور بچے کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم سر میں چوٹ لگنے کے باعث احمد دم توڑ گیا۔