پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کاجلسہ فیل ہوگیا۔ مریم نواز
گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد پی ٹی آئی کاجلسہ فیل ہوگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسےمیں 10لاکھ توکیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، پریڈ گراؤ نڈوالوں جلسہ دیکھنا ہےتوگوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا دینا، پریڈ گراؤنڈ میں’چی چی‘ کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے،عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانام’عمران خان‘ہے۔
مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیا کہ نواز شریف لندن میں جس سےبھی چھپ چھپ کر ملتے ہیں وہ ملکی مفاد میں ملتے ہیں، 12 ارب روپے نواز شریف کےخلاف ثبوت ڈھونڈے کے لیے خرچ کیے گئے،کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے؟
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بدلے میں کیا نکلا، پوری دنیا نےکہہ دیا نوازشریف صادق وامین ہے، تم سننا چاہتے ہو’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کسےکہتے ہیں؟ یاد کرو وہ دن جب نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی آفرٹھکرائی، نوازشریف نے بھارت کے 5 دھماکوں کے بدلے 6 دھماکے کیے۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ تمہارے پاس راز ہوتے تو آج دکھاتے، انہیں معلوم ہے کہ زبان کھولی توکرپشن کےپلندے کھل جائیں گے،کان کھول کرسن لو! یہ ادارے بھی نوازشریف کے ہیں اورقوم
گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے، یہی وسائل اگر عوامی سہولیات اور مہنگائی پر لگاتے تو بہتر ہوتا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان قوم کے ٹیکس کا پیسہ جلسوں پر خرچ کررہے ہیں جس کا ان سے حساب لیا جائے، آپ امر بالمعروف پر جلسے کی بات کرتے ہیں، لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ اگر آپ کو نبی کریمﷺ سے محبت ہے تو اس جلسے میں آئیں، یہ کیا طریقہ ہےانہوں نے کہا کہ ڈیزل کا نام ہمیشہ کے لیے عمران خان کے لیے مختص ہونا چاہیے مولانا فضل الرحمان کے لیے نہیں، کیوں کہ ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ان ہی کے دور میں بڑھی۔
بلاول کی اردو پر تنقید کے جواب میں مریم نے کہا کہ بلاول اردو سکھا یا نہیں لیکن آپ 75 سال میں تمیز نہیں سیکھ سکھے، آپ کو یہ تک نہیں پتا کہ آپ ٹی وی پر کھڑے ہو کر کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ ہمارے بڑوں کو چوہا کہہ رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سب سے بڑے چوہے آپ ہیں جو سلیکٹ ہو کر آئے اور اسپیکر کے ذریعے عدم اعتماد کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں، اصل میں عوام کا آٹا چینی کھانے والا چوہا آپ ہیں، یہ وہ چوہا ہے کہ جو لوگوں کا سکون کھاگیا، یہ وہی چوہا ہے جو پاکستان کی ترقی کو کھاگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کون سا ٹرمپ کارڈ ہے؟ آپ کے پاس ایک ہی کارڈ ہے کہ استعفی دیں اور گھر جائیں اور ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پاکستان چھوڑ جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود کرپشن میں ملوث ہے، آپ کی پارٹی نے تسلیم کیا کہ فارن فنڈنگ پر جھوٹ بولا گیا، اسکینڈلز کا باپ یعنی فرح نامی خاتون جب منظر عام پر آئے گی پتا چل جائے گا، اس کے شواہد موجود ہیں، عمران خان چالاک لومڑی بننے کی کوشش نہ کریں۔