ن لیگ کے ’مہنگائی مکاؤ‘ مارچ کی تاریخ تبدیل
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی، جس کے بعد اب مارچ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
ن لیگ کا آن لائن اجلاس ہوا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، جس کے بعد اب لانگ مارچ 24 کی بجائے 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیا گیا، لاہور سے مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف شہباز کریں گے اور قافلہ 27 مارچ کی بجائے 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا۔
دوسری جانب کراچی سے مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا آغاز کردیا اور شرکا اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 مارچ کو قافلوں نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے