صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

Supreme-Court-of-Pakistan

آئین کے آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 24 مارچ کو صدارتی ریفرنس  کی سماعت کرےگا۔

لارجر بینچ  میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن،  جسٹس  مظہر عالم اور جسٹس جمال  خان مندوخیل شامل ہیں۔
صدارتی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ خریداری کے کلچر کو روکنے کے لیے 63 اے اور 62 ایف کی تشریح کی جائے اور منحرف ارکان کا ووٹ متنازع سمجھا جائے

صدارتی ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 اے میں درج نہیں کہ ڈیفیکٹ کرنے والا رکن کتنے عرصہ کے لیے نااہل ہو گا، وفاداری تبدیل کرنے پر آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہیے، ایسے ارکان پر ہمیشہ کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہوں۔

صدارتی ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ ہونے تک منحرف ووٹ گنتی میں شمار نہ کیا جائے۔