جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، زرداری کا خالد مقبول کو گرین سگنل
آصف زرداری اور بلاول بھٹوکا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آصف زرداری نے خالد مقبول سے استفسار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پرکیا فیصلہ کیا؟ میں نے آپ سےکہا براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جی بالکل، رابطہ رہےگا۔ ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کی دعوت پر کہا کہ وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اوربلاول آپ سے براہ راست رابطے میں رہیں گے اور معاملات کی خودنگرانی کریں گے۔