آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے -ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار‎‎

Major General Babar Iftikhar

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر  افتخار کا کہناہےکہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں

آپریشن کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا۔

انہوں  نےکہا کہ ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
ڈی  جی آئی  ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف نے کہا کہ ردالفسادکی کامیابیاں صرف شہداءکے خون اور عوام کے جذبے سے  ممکن ہوئیں، ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔