اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی استدعا مسترد‎‎

ishaq daar

چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے حلف اٹھانے کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ حلف اٹھانا ہے تو ذاتی حیثیت میں ایوان میں آنا ہوگا۔

 اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں سینیٹر کا حلف اٹھانے کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کو استعمال کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کے نام جوابی خط میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ کی رول 6 کے تحت منتخب رکن ایوان میں آ کر ہی حلف اٹھا سکتا ہے۔