پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان
لاہور: پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔