میاں چنوں افسوسناک واقعہ، ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار، عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے:عثمان بزدار
قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی، انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا
لاہور14 فروری: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میاں چنوں افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔حکومت نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے،ملزمان انسان کہلانے کے حقدار نہیں -ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور جہاں بھی پولیس کی غفلت ثابت ہوئی، ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے اور دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں –