وزیراعظم عمران خان کا 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ دیکھنے کا حکم
وزیراعظم نے شہریوں کی شکایات پر گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ دیکھنے کا حکم دیا ہے
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر نظرثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں جبکہ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات نظرثانی کے ذمہ دار ہوں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے جس میں سے 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں جبکہ 27 ہزار شکایات خیبر پختونخوا، 15 ہزار صوبہ سندھ، 3 ہزار بلوچستان اور 1100 شکایات آزاد کشمیر کی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی بھی 400 شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔