مریم نواز کی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید‎‎

marriam nawaz

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 

اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی، عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں