وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی کی ملاقات

chief-minister-usman-buzdar-meets-with-makhdoom-khusro-bakhtiar-and-nawab-bahawal-abbasi

نواب بہاول عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند، تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے:عثمان بزدار

لاہور7 فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نواب بہاول عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نواب بہاول عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند ہے اور نواب بہاول عباسی کی شمولیت سے بہاولپور میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے اور بہاولپور پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے بہاولپور کے لاکھوں شہریوں کو مفت علاج کی سہولت دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈویلپمنٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ نواب بہاول عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کا عہد نبھائیں گے۔