ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے آرمی چیف‎‎

General Qamar Javed Bajwa

 وزیراعظم اور آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملک کے معروف صنعت کاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی موجود تھے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔
آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے