وفاقی حکومت کا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ‎‎

Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سختی سے نوٹس لینے اور ملکی وقار بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ’ہم امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی