پرنس بہاول خان عباسی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
پی ٹی آئی میں شمولیت، ڈسٹرکٹ میئر بہاول پور کا الیکشن لڑیں گے
اسلام آباد:امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گزشتہ سہ پہر بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ شوکت ترین،وفاقی وزیر صنعت وصدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مخدوم خسرو بختیار اور ملک امین اسلم خان معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے ماحولیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔پرنس بہاول خان عباسی کی وزیر اعظم سے ملاقات پون گھنٹے تک جاری رہی،جس میں ضلع بہاول پور اور جنوبی پنجاب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پرنس بہاول عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،جب کہ بتایا گیا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی ڈسٹرکٹ میئر بہاول پور کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔