ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ سیاسی کرپشن اور قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے باعث گرا۔ فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ مالی کرپشن نہیں بلکہ سیاسی کرپشن اور قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے باعث گرا ہے
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کابینہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بھی ڈسکشن کی گئی
وادچوہدری کا کہنا تھاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پوری رپورٹ نہیں، آئی صرف اسکور بتایا گیا ہے، رپورٹ مرتب کرنے والے تمام اداروں نے ریکنکنگ کو برقرار رکھا، صرف اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے اسکور کم کیا، خود دیکھ لیں پاکستان میں اس کا سربراہ کون ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے کریمنل لاء ترامیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ہر فوجداری کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنالازمی ہوگا، 9 ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر مجسٹریٹ یا جج چیف جسٹس کو وجہ لکھ کر دیگا کہ التواء کیوں ہوا، اگر متعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نا کر سکا تو کارروائی ہو گی، پولیس کو ضمانت کی پاور دی جارہی ہے، کریمنل مقدمات میں پلی بارگین کو شامل کررہے ہیں، ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہو گی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے