پنجاب کے9اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28جنوری تک جاری رہے گی،100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا جائیگا:عثمان بزدار

Usman Buzdar

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ محکموں کی محنت کے باعث گزشتہ14ماہ کے دوران پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

لاہور25 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم 28جنوری تک جاری رہے گی اور9اضلاع میں انسدادپولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی،ملتان،مظفرگڑھ،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان،راجن پوراور میانوالی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انسدادپولیومہم کے دوران60ہزار سے زائد پولیوورکرزفرائض سرانجام دے رہے ہیں اور فرنٹ لائن پولیوورکرزکو کوویڈ19ایس اوپیز،پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کوانسداد پولیوکے قطرے ضرورپلائیں اوربچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ محکموں کی محنت کے باعث گزشتہ14ماہ کے دوران پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔