وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر کے اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا کیونکہ آزادی اظہار رائے گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو اور روسی صدر نے مجھے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔