وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کی قیادت میں وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق
شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے:عثمان بزدار
میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائیگا، ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے
پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو15ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کریگی،گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
بیرسٹر خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اورگلگت بلتستان کے دورے کی دعوت
گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا:بیرسٹر خالد خورشید
لاہور17 جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹر خالدخو رشیدکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائے گا۔پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کرنے میں معاونت کریگا۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو15ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت پوری معاونت جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کی ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے۔میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔بیرسٹر خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ بیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔وفد میں گلگت بلتستان کے وزیر صحت حاجی گل بہار،مشیرخوراک شمس لون اوردیگر شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔