Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 8ویں نیشنل ایگری ٹوارزم کانفرنس کا انعقاد

Directorate of Sustainable tourism organized a conference
Advertisements

 ڈائریکٹوریٹ آف سسٹین ایبل ٹوارزم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ایگری ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان کے اشتراک سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مرکزی آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں 8ویں نیشنل ایگری ٹوارزم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کاکہنا تھا کہ یہ خطہ ٹوارزم کے حوالے سے توجہ کا حامل ہے۔ ہماری یہ سوچ ہے کہ اس خطے کے لیے کام کریں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرئے گی اور اس مقصد کے لیے ہم نے ڈائریکٹوریٹ آف سسٹین ایبل ٹوارزم کا شعبہ قائم کیا جو اس شعبے کی ترقی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح کے ایونٹ سے نہ صرف ہمارے طلباء کے لیے بلکہ اس خطے کے لوگوں کے کاروبار میں بھی فائدہ مند ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء اپنی تعلیم مکمل کرکے ملازمت کی تلاش کی بجائے اپنا کاروبار شروع کریں اور دوسرے لوگوں کو ملازمت فراہم کریں۔ پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال سابق پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور پاکستان کے نامور موٹیویشنل سپیکر کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان انتہائی قابل اور محنتی ہیں۔ ٹوارزم کے حوالے سے یہ خطہ بہت اہمیت کا حامل ہے ہمارے نوجوان اور کاشتکار جتنی محنت کرتے ہیں ان کو مواقع میسر کرنے کی ضرورت ہے نہ صرف یہ اپنے معاشی حالات بہتر کرنے میں کام کر رہے ہوں گے بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ دنیا کی ترقی کی بنیاد وہ یونیورسٹیز ہیں جو تعلیم مہیا کرتی ہیں اور کسی بھی شہر کا مرکز یونیورسٹی ہوتی ہے اور میں گواہ ہوں کہ اسلامیہ یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں یہ سفر انتہائی تیزی سے طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیچرل فوڈ پر توجہ دینی ہے ا س سے ہماری اکانومی مضبوط ہو گی۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ ہمارے طلبا کو اس شعبے سے وابستہ کاروبار سے آگاہی دینا ہوگی تاکہ وہ مستقبل میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔ ڈائریکٹر دوست سلمان محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں ڈائریکٹوریٹ آف سسٹین ایبل ٹوارزم کے شعبے کا قائم کیاہے۔ ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا کہ ایگری ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، WWFاور اس کے ساتھ دیگر اداروں کے تعاون سے مزید ایسے پروگرام منعقد کروائیں۔یقینا یہ کانفرنس مستقبل میں ہمارے نوجوانوں کو نئے راستے فراہم کر ے گی جس سے اس خطے کے کاشتکاروں اور ہمارے نوجوانوں کو کاروبار کے حوالے سے مواقع میسر ہوں گے۔ اس موقع پر طارق تنویر، سی ای او ایگری ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بصرا چیئرمین شعبہ ایگرانومی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ساجد اقبال سندھو ڈائریکٹر جنرل پنجاب ٹوارزم،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، پروفیسر ڈاکٹرشازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، ڈاکٹر عمران رشید سربراہ شعبہ ٹوارزم اینڈ ہاسپلیٹی مینجمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر عامر نواز چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر سائنسز  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، عابدہ فردوس اور ناصر عباس نیشنل بزنس ہیڈ ساؤتھ شریک تھے۔