کورونا: پابندیوں کا نفاذ شروع‎‎

NCOC

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بڑھتے کورونا کیسز پر غور اور ایس او پیز کی صورتحال پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کےمطابق سندھ میں کورونا کےبڑھتےکیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ این سی او سی کے مطابق 17 جنوری سے اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔