دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 26 سالہ سپاہی سرفراز علی نے جام شہادت نوش کیا، جس کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے ہے۔