احمد پور شرقیہ میں 4 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

Child Torture

لاہور14 جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے احمد پور شرقیہ میں 4 سالہ بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی بچے کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی نامزد ملزم وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔