کنول شوذب کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے اور خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کی استدعا

Kanwal Shozab meets Prime Minister Imran Khan
اسلام آباد محترمہ کنول شوذب وزیر اعظم عمران خان کو تحصیل احمد پور شرقیہ کے مسائل پیش کر رہی ہیں

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے منی بجٹ کی منظوری کے بعد طلب کئے گئے اجلاس میں خطاب بھی کیا اور پاکستان کے در پیش معاشی بحران پر روشنی ڈالی‘وزیر اعظم کی جانب سے کنول شوذب کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔

اسلام آباد (پ ر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی محترمہ کنول شوذب ایم این اے نے قومی اسمبلی کے منی بجٹ کی منظوری کے لئے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت کی،اُنہوں نے قومی اسمبلی کے اس سیشن میں خطاب کیا اور پاکستان کو در پیش معاشی بحران کے پس منظر پر روشنی ڈالی اوربعد ازاں محترمہ کنول شوذب نے وزیر اعظم عمران خان کے چیمبر میں اُن سے ملاقات کی اور اُن کی توجہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے حل طلب مسائل کی جانب سے مبذول کروائی‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے اور علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وزیر اعظم سے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری کی استدعا کی جس پروزیر اعظم عمران خان نے محترمہ کنول شوذب کے مطالبات پرہمدردانہ غورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Kanwal Shozab meets Prime Minister Imran Khan 2
اسلام آباد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ کنول شوذب قومی اسمبلی کے سیشن میں شریک ہیں۔