Advertisements

حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے انکار کردیا‎‎

hareem shah new
Advertisements

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد رقم کی لندن منتقلی سے انکار کردیا

حریم شاہ کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا تھا میں پہلی بار پاکستان سے ایک بھاری رقم لے کر لندن آرہی تھی۔ مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں قانونی طریقے سے لندن آئی ہوں۔ اب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی انکار کردیا۔ حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔  حریم شاہ نے کہا جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے۔ میں امیگریشن کلیئر کرکے قانونی طریقے سے آئی ہوں، لہذا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ 

Advertisements