منی بجٹ کثرت رائے سے منظور‎‎

PMLN emerges as largest political party with 107 seats in national assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حکومت کامیاب ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے فنانس بل کی منظوری کے لیے طلب کردہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل پر چوتھے دن بھی بحث ہوئی۔ ایوان میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود رہے۔ اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل کی چھ شقیں ایک ایک کرکے منظور ہوئیں۔ اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل میں ترامیم کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ متعدد تحاریک کثرت رائے سے مسترد ہوگئیں۔ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی، پی ٹی ایم کے رکن اسمبلی محسن داوڑ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر ارکان نے پیش کیں تاہم تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئیں