وزیراعلیٰ عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،صوابدیدی فنڈز سے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فنڈزفراہم

usman-buzdar-1

وزیراعلیٰ کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ،لیور،کڈنی اور دیگر امراض میں مبتلا9 مستحق مریضوں کیلئے73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

مستحق مریضوں کی مدد میرا فرض،اللہ تعالیٰ کے دئیے منصب کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے:عثمان بزدار

لاہور30 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوابدیدی فنڈز سے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فنڈزفراہم کردیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ،لیور،کڈنی اور دیگر امراض میں مبتلا9 مستحق مریضوں کیلئے73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے گئے۔وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے متعلقہ ہسپتالوں کو فنڈز کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔محلہ لیاقت پارک لاہور کی رہائشی بون میروٹرانسپلانٹ کی مریضہ سحر فاطمہ کے علاج معالجے کیلئے 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے،سحر فاطمہ کا علاج معالجہ آرمڈفورسز بون میروٹرانسپلانٹ سینٹر راولپنڈی میں ہورہا ہے۔پٹھان کالونی، فاروق آباد ضلع شیخوپورہ کے رہائشی آفتاب حسین کے علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ 6 ہزار روپے کے فنڈ کا اجراء کیا گیا، آفتاب حسین جگر کے علاج کیلئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہورمیں زیر علاج ہیں۔جگر کے مرض میں مبتلا چک نمبر 42، تحصیل فیروز والہ ضلع شیخوپورہ کے رہائشی آس محمد کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے، آس محمدکا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیونٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہورمیں علاج ہورہاہے۔کامونکی، ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی جگر کے مرض میں مبتلا عبدالصمد خان کے علاج معالجے کیلئے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈ کا اجرا کیا گیا،عبدالصمد خان کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہورمیں ہو رہا ہے۔ علی پور چٹھہ، وزیر آبادکے رہائشی کڈنی کے مرض میں مبتلا محمد افضل تارڑ کے علا ج معالجے کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کے فنڈ کا اجراء کیاگیا،محمد افضل تارڑ کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں جاری ہے۔ خوشاب کے رہائشی محمد اقبال کی بیٹی عظمیٰ اقبال کے علاج معالجے کیلئے 7 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، نیوروکی مریضہ عظمیٰ اقبال کا علاج لاہور جنرل ہسپتال میں ہورہاہے۔ حافظ آباد کی رہائشی نیورو کی مریضہ روبینہ تبسم کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے فنڈز کا اجراء کیاگیا، روبینہ تبسم کا علاج لاہور جنرل ہسپتال میں ہو رہا ہے۔کوٹ لکھپت روڈ، رکھ چندرائے،لاہور کے رہائشی کڈنی کے مریض منظور احمد کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے،   منظور احمد کا علاج معالجہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور میں جاری ہے۔قصور کی رہائشی جگر کے مر ض میں مبتلا زرینہ کوثر کے معالجے کیلئے 5لاکھ31ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے،زرینہ کوثر کا علاج معالجہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جاری ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق مریضوں کی مدد کرنا میرا فرض بھی ہے اورذمہ داری بھی۔اللہ تعالیٰ نے جو منصب عطا کیا ہے اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے جو کچھ کرسکا کرتا رہوں گا۔دکھی انسانیت کے دکھ بانٹ کر دلی سکون ملتا ہے۔