وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کا جائزہ

High level meeting chaired by Chief Minister Usman Bazdar

 براہ راست انتخابات کرائے جائیں گے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی ادارے قائم ہونگے:عثمان بزدار

لاہور 29 دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دے چکی ہے۔نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے اور پہلی بار براہ راست انتخابات کرائے جائیں گے۔نئے بلدیاتی نظام سے مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی ادارے قائم ہوں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔