وزیر اعلی عثمان بزدار کا پتوکی میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،پولیس نے دونوں ملزم پکڑ لئے

Say no to aerial firing

لاہور25دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے پتوکی میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دونوں ملزم گرفتارکر لئے۔